متفرق خبریں

بیرون ملک دس ہزار پاکستانی قید

فروری 20, 2018 < 1 min

بیرون ملک دس ہزار پاکستانی قید

Reading Time: < 1 minute

دس ہزار سے زائد پاکستانیوں کے دوسرے ممالک میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے بیرون ممالک میں 6 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید اور چار ہزار سے زائد کے نظر بند ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے _

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نظر بند اور قید پاکستانیوں کی تفصیلات تحریری طور پر سینٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں زیر حراست پاکستانیوں کی کل تعداد 10 ہزار 715 ہے، خواجہ آصف نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کے سعودی عرب میں قید میں ہونے کا انکشاف کیا ہے، سعودی عرب میں 3 ہزار 87 پاکستانی قید میں ہیں، یو اے ای میں 2 ہزار 710 پاکستانی قید میں ہیں _

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں 40 جبکہ ملائشیا میں 226 پاکستانی قید میں ہیں، بعض یورپی ممالک نظر بند ہونے والوں کی معلومات مہیا نہیں کرتے، بیرون ممالک میں نظر بند اور قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت مہیا کردی گئی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے