جج محمد بشیر کو توسیع مل گئی
وزارت قانون نے نواز شریف اور خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے ۔
صدر مملکت ممنون حسین نے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دی جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔
فاضل جج اب احتساب عدالت میں 12 مارچ 2021 تک فرائض انجام دیے سکیں گے، اس سے قبل وہ گزشتہ 6 سال سے اسی عدالت میں خدمات دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں اور ان کی مدت ملازمت 12 مارچ کو ختم ہو رہی تھی جس پر حکومت سے کہا گیا تھا کہ توسیع دی جائے ۔ سیکرٹری قانون نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی ۔

