پاکستان

کوہاٹ: عاصمہ قتل کا ملزم گرفتار

مارچ 9, 2018

کوہاٹ: عاصمہ قتل کا ملزم گرفتار

کوہاٹ میں قتل کی گئی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے مبینہ قاتل مجاہد آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے  _
لکی مروت میں عاصمہ کے خاندان کے افراد نے کہا ہے کہ مجاہد آفریدی کو انٹر پول نے شارجہ سے گرفتار کر لیا ہے _  دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے اور اس کو انٹرپول نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے _

یاد رہے کہ کوہاٹ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم لکی مروت کی رہائشی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر قتل کر دیا گیا تھا، مقتولہ نے حالت نزع میں بیان دیتے ہوئے قاتل کا نام مجاہد آفریدی بتایا تھا _

مجاہد آفریدی قتل کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہو گیا تھا اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا _
مجاہد آفریدی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے جس کے بعد لکی مروت میں عوامی احتجاج پر وفاقی حکومت نے انٹرپول سے مجاہد آفریدی کی گرفتاری کی درخواست کی تھی اور اس کانام مطلوب افراد کی فہرست میں ڈالا تھا _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے