خواتین پولیس اہلکاروں کو افسران سے خطرہ
اسلام آباد پولیس کی خواتین اہلکاروں نے ایک خط کے ذریعے اعلی حکام کو شکایت کی ہے کہ ان کو جنسی طور پر اپنے ہی افسران ہراساں کر رہے ہیں ۔
خط میں پولیس اہلکاروں نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں ۔ اہلکاروں کے مطابق چھٹیوں اور تبادلے جیسے معمولی نوعیت کی درخواست پر کارروائی کیلئے بھی ان سے ناجائز مطالبات کئے جاتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے موجودہ سربراہ سلطان اعظم تیموری ناکام منتظم ثابت ہو رہے ہیں جن کے ماتحت افسران من مانی کر کے محکمے کے نظم و ضبط اور وقار کو تباہ کر رہے ہیں ۔

