پاکستان

لاہور میں پشتون تحفظ کا جلسہ

اپریل 22, 2018

لاہور میں پشتون تحفظ کا جلسہ

پشتون تحفظ موومنٹ نے لاہور میں کامیاب جلسہ کیا ہے، ملک بھر کے ذرائع ابلاغ میں مکمل طور پر بلیک آؤٹ کیے گئے جلسے اور تحریک کی لاہور سے درجنوں شہریوں نے سوشل میڈیا اور فیس بک لائیو کے ذریعے خبر دی ہے _

لاہور میں گزشتہ رات پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کو تھانے لے جانے اور صبح جلسہ گاہ میں گندا پانی چھوڑنے کی ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے مذمت کی ہے  _

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پختون تحفظ موومنٹ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی ہونا چاہیے  _

لاہور کے سینکڑوں شہریوں نے جلسے میں شرکت کی ہے _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے