سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
وفاقی بجٹ ميں سرکاری ملازمين کو تنخواہ ميں دس فيصد ايڈہاک ريليف اور پنشنرز کےلئے پنشن ميں دس فيصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے _
بجٹ دستاويز کے مطابق بجٹ دوہزار اٹھارہ انيس ميں سرکاری ملازمين کي تنخواہوں ميں دس فيصد ايڈ ہاک ريليف ديا گيا ہے جبکہ پنشنرز کي پنشن ميں بھي دس فيصد اضافہ کيا گيا ہے، ہائوس رينٹ سيلنگ اور ہائوس رينٹ الائونس ميں پچاس فيصد اضافے کا اعلان بھي کيا گيا ہے _
وفاقي حکومت نے پنشن کي کم سے کم حد دس ہزار جبکہ فيملي پنشن کي حس سات ہزار پانچ سو روپے مقرر کي گئي ہے پچہتر سال سے زائد عمر کے پنشنرز کےلئے پنشن کي کم ازکم حد پندرہ ہزار کر دي گئی ہے _
اس کے علاوہ سرکاري ڈرئيورز اور ڈسپيچ رائيڈرز کےلئے اوور ٹائم الائونس چاليس روپے في گھنٹہ سے بڑھا کر اسي روپے في گھنٹہ کر ديا گيا ہے جبکہ ہائوس بلڈنگ فنانس،موٹر کار اور موٹر سائيکل ايڈ وانس ميں بارہ ارب روپے مختص کئے گئے ہيں جبکہ سنيئر آفيسرز کي پرفارمنس الائونس کےلئے پانچ ارب مختص کئے گئے ہيں،تمام کا اطلاق يکم جولائي دوہزار اٹھارہ سے ہو گا

