پاکستان

حساس بس پر حملے میں ۲ جاں بحق

مئی 3, 2018 < 1 min

حساس بس پر حملے میں ۲ جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

ضلع اٹک کے علاقے بسال میں سیکورٹی ادارے کی بس پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جبکہ حملے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بس اسپیڈ بریکر عبور کرنے کے لئے آہستہ ہوئی تو حملہ آور کی طرف سے فائرنگ کی گئی ۔

مقامی پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ادو افراد جاں بحق اور تیرہ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ڈرائیور نے بس سے اتر کر فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی ۔ ڈرائیور کے فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کے دوران حملہ آور نے خود کش دھماکہ کیا ۔

حملے میں بس ڈرائیور اور راہ گیر جاں بحق ہوئے جبکہ حملہ آور دھماکے میں مارا گیا، حملہ میں تیرہ افراد شدید زخمی ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے