قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور فلسطین میں اسرائیلی فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی _
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کی گئی اور اس بات کا اعیادہ کیا گیا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کےلئے پاکستان اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا جبکہ اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم کی بھی مذمت کی گئی اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق۔کیا گیا اجلاس میں فاٹا اور گلگت بلتستان اصلاحات پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، کمیٹی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے دونوں ریجنز کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں۔مدد ملے گی، اجلاس میں کمیٹی کو نئی ویزہ پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پورے سسٹم کو آپریشنل رکھنے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں اور وطن پہنچنے پر ویزا جاری کرنے کے حوالے سے پروگرام شروع کیا جائے، کمیٹی اجلاس میں عالمی اور خطے کی صورتحال اور پاکستان پر ان کے اثرات کا جائزہ بھی لہا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امن اور استحکام کےلئے پاکستان اپنی سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا، اور اس کے لئے موثر سفارتکاری پر بھی کمیٹی نے زور دیا

