امریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک سینیٹ پرائمری، عبدالسید کی بڑی کامیابی
امریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک سینیٹ پرائمری میں امیدوار عبدالسید نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے-
اسرائیل پر تنقید کرنے والے امیدوار عبدالسید نے اپنی پارٹی کے رہنما ہلی سٹیونز کو شکست دے دی ہے-
امریکی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹ پرائمری میں ترقی پسند رہنما ڈاکٹر عبدالسید (Dr. Abdul El-Sayed) نے اعتدال پسند رکن کانگریس ہیلی سٹیونز (Haley Stevens) کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر ترقی پسند اور اعتدال پسند دھڑوں کے درمیان ایک بڑی آزمائش سمجھا جا رہا تھا۔ ڈاکٹر عبدالسید، جو اسرائیلی پالیسیوں کے کھلے ناقد ہیں، نے مخالف امیدوار کو ملنے والی بھاری مالی معاونت کے باوجود کامیابی حاصل کی۔
رپورٹس کے مطابق سٹیونز کی حمایت میں بیرونی گروپوں نے تقریباً 6 کروڑ ڈالر خرچ کیے، جن میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اسرائیل نواز تنظیم AIPAC نے فراہم کیے۔
اس تنظیم کی مداخلت انتخابی مہم کے دوران شدید سیاسی تنازع کا باعث بنی۔

