پاکستان24 متفرق خبریں

خواجہ آصف کی نااہلی ختم

جون 1, 2018

خواجہ آصف کی نااہلی ختم

سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر لی ہے، اس طرح اسلام آباد ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم ہو گیا ہے جس میں خواجہ محمد آصف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا _

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کہا ہے کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں تحریر کی جائیں گی _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے