فردوس عاشق کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض
کاشف رفیق
پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لگ گئے، اعتراض کرنے والے کا کہنا ہے کہ سابق وزیر فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں کمپنیوں کی تفصیلات پوشیدہ رکھیں ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے نام ہر تین کمپنیاں رجسٹرڈ نکلیں۔
بیلیکوز انٹرنیشنل کے نام سے دو جبکہ ٹچ سٹون ایسویٹس کے بام سے بھی ایک کمپنی رجسٹرڈ کروائی گئی ہیں ۔ سیالکوٹ کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے منگل کے روز کمپنیوں کے حوالے سے جواب طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ن لیگی امیدوار ارمغان سبحانی کو بھی کمپنیوں کو چھپانے پر بھی جواب طلبی کا سامنا ہے

