عدالتی ڈیم فنڈ میں اضافہ
Reading Time: < 1 minuteعدالت عظمی کی طرف سے ڈیموں کی تعمیر کےلئے قائم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ بھر پور اندازمیں جاری ہے، جمعرات کواٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے ڈیموں کی تعمیر کےلئے قائم فنڈ میں 20لاکھ روپے جمع کرادیئے ہیں ۔
یاد رہے کہ اب تک اس فنڈ میں 5کروڑ43لاکھ57 ہزار 7سوانتالیس روپے کا فنڈ اکٹھا ہوچکاہے ۔ دریں اثناءچیئرمین سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ مولانامحمد بشیر فاروقی نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کرکے ڈیموں کی تعمیر کے فنڈ کےلئے ایک کروڑ30لاکھ روپے کا چیک ان کے حوالے کیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج صاحبان جسٹس محسن اخترکیانی ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میں گل حسن اورنگزیب نے بھی ایک ایک لاکھ روپے فنڈمیں جمع کرائے ہیں جبکہ جسٹس محسن اخترکیانی نے اپنی اہلیہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے فنڈ میں جمع کرائے ہیں ۔