متفرق خبریں

نواز شریف اور مریم گرفتار

جولائی 13, 2018

نواز شریف اور مریم گرفتار

قومی احتساب بیورو کے اہلکاروں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائرپورٹ پر حراست میں لے لیا ہے ۔ جہاز سے اترنے کے بعد ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایف آئی حکام کے ہمراہ نواز شریف اور مریم سے پاسپورٹ لے کر امیگریشن حکام سے ملک میں داخلے کی مہر لگائی گئی ۔

لاہور ائرپورٹ کو رینجرز نے مکمل طور پر کنٹرول میں لیا ہوا ہے ۔ ٹی وی چینلز کے مطابق نواز اور مریم کو خصوصی طیارے کے ذریعے سے اسلام آباد لایا جا رہا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے