ڈان اخبار خان کا نشانہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے روزنامے اور معتبر میڈیا گروپ کو نشانے پر لے لیا ہے ۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ
’پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ڈان کا تعصب پوری طرح واضح ہوچکا ہے۔ ڈان کی غیر جانبدارانہ اور لبرل ساکھ کیلئے یقیناً یہ ایک بڑا دھچکہ ہے۔ سب ڈھونگ ہی تو تھا جو آشکار ہوا۔ بی بی سی کے پروگرام "ہارڈ ٹاک” میں ڈان کو بے نقاب کرنے پر سٹیون سیکر کو شاباش۔
واضح رہے کہ ڈان میڈیا گروپ کچھ عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے نشانے پر ہے اور اس کے مالک حمید ہارون نے بی بی سی کو انٹرویو میں اس پر بات کی ہے ۔
Array