جسٹس صدیقی کے خلاف کارروائی ہوگی، چیف جسٹس
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ایک جج کا بیان پڑھ کر بہت افسوس ہوا ۔جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت عزیز کی تقریر پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بطور سربراہ یقین دلاتا ہوں ہم پر کسی کا دباؤ نہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم آزاد اور خود مختار کام کر رہے ہیں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے بیانات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہیں، جائزہ لیں گے کیا قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ قانونی کارروائی کریں گے اور حقائق قوم کے سامنے لائیں گے ۔

