تحریک انصاف کی جیت پر دھاندلی کا شور
ملک بھر سے آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سو سے زائد نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب دیگر سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں ۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل نے کہا ہے کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ہے اور گنتی کے عمل میں دھاندلی کی جا رہی ہے ۔
متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک لبیک نے بھی شکایت کی ہے کہ ان کے ایجنٹس کو گنتی والے فارم 45 نہیں دیئے جا رہے اور ان کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا ہے ۔

