قربانی پر جھگڑے میں 5 قتل
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیرے کورونہ میں قربانی کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔
مقامی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شیرے کورونہ میں دو گروپوں کے درمیان قربانی کے مسئلے پر معمولی جھگڑا ہوا جو بڑھ کر مسلح تصادم میں بدل گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

