پاکستان24 متفرق خبریں

حکومت کی بھینس اور کٹا

ستمبر 18, 2018

حکومت کی بھینس اور کٹا

تحریک انصاف کی حکومت عام لوگوں کو ابھی تک کوئی بڑا ریلیف تو نہیں دے پائی مگر تفریح کیلئے روز ایک نیا سامان تیار کرتی ہے ۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے وزیراعظم ہاؤس کی جن آٹھ بھینسوں کا بہت زیادہ تذکرہ تھا ان میں سے ایک (بھینسا)نکل آیا ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق نیلام عام کے سرکاری اشتہار میں اب آٹھ بھینسوں کی بجائے تین بھینسوں کا ذکر ہے جبکہ چار کٹی اور ایک کٹا لکھا ہوا ہے ۔

ان کا نیلام عام ۲۷ ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس کے باڑے میں ہوگا ۔ سوشل میڈیا پر اس اشتہار کا خوب تذکرہ ہے اور سینٹر فیصل جاوید سے بھی پوچھا جا رہا ہے جو ان بھینسوں کی زبان بھی سمجھتے ہیں ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے