شہباز شریف گرفتار
Reading Time: < 1 minuteقومی احتساب بیورو نیب نے پنجاب کے سابق وزیراعلی شہباز شریف کر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ یہ بات نیب کے بعض ذرائع نے لاہور میں رپورٹرز کو بتائی ہے جس کے بعد باضابطہ طور پر بھی خبر جاری کی گئی ۔
نیب حکام کے مطابق شہباز شریف کا آشیانہ کمپنی اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مطمئن نہ کر سکے ۔ سرکاری ٹی وی اور پنجاب کے وزیراطلاعات نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔
نیب کی مختصر پریس ریلیز کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور نیب کل شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کرے گی ۔
ذرائع کے مطابق نیب حکام نے گزشتہ روز ہی حکومت کی اعلی شخصیات کو آگاہ کیا تھا کہ کل شہباز شریف کا باقاعدہ طور پر گرفتار کیا جائے گا ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔