متفرق خبریں

لوٹ کے وہ گھر کو آئے

اکتوبر 12, 2018

لوٹ کے وہ گھر کو آئے

ٹی وی اینکر اور صحافی حامد میر نے دوبارہ جیو نیوز سے رجوع کر لیا ہے ۔ وہ دو ماہ قبل صف اول کے میڈیا گروپ کو چھوڑ کر گورمے بیکری والوں کے نئے چینل جی این این میں چلے گئے تھے ۔

گورمے بیکری والوں نے جی ٹی روڈ پر حامد میر کی تصاویر والے بل بورڈز نصب کئے تھے جن پر اپنے بسکٹس اور مٹھائیوں کے نرخ بھی درج کئے تھے ۔ ٹوئٹر پر ان تصاویر کو شیئر کر کے کافی طنز و مزاح بھی کیا گیا تھا ۔

حامد میر کو جیو نیوز سے وابستہ دیگر افراد نے واپسی پر خوش آمدید بھی کہا ہے ۔ حامد میر کی جیو نیوز دوبارہ جوائن کرنے کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ٹی وی دیکھنے والے بہت سے ناظرین نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ انہوں نے گورمے بیکری کے چینل پر حامد میر کا کوئی پروگرام نہیں دیکھا ۔ حامد میر کو جیو نیوز کی وجہ سے پاکستان کا صف اول کا ٹی وی پروگرام اینکر سمجھا جاتا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے