ٹرینی پائلٹ سے طیارہ تباہ
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں نور خان ائر بیس کے رن وے پر اترتے ہوئے ایک سی ون تھرٹی جہاز نے آگ پکڑ لی ۔ پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔
بتایا جا رہا ہے کہ سی 130 طیارے کا ایک ٹائر اترتے ہوئے پھٹ گیا جس کی وجہ سے جہاز میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجوہات تو معلوم نہ ہوسکیں ۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں جب کہ طیارے کے ساتھ موجود ٹریننگ مشن میں شریک پائلٹ اور ٹرینی حادثے میں محفوظ رہے ۔
Array