پاکستان

سینٹورس مال کے مالکان میں جھگڑا، تنویر الیاس پر فائرنگ کا مقدمہ

مئی 1, 2024 < 1 min

سینٹورس مال کے مالکان میں جھگڑا، تنویر الیاس پر فائرنگ کا مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے مشہور سینٹورس مال کے مالک اور سابق وزیر اعظم کشمیر سردار تنویر الیاس پر قبضے کی کوشش پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بظاہر یہ سینٹورس مال کے مالکان کا باہمی تنازع ہے اور مقدمے کے مدعی ریٹائرڈ کرنل ہیں۔

مدعی کے مطابق مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج سینٹورس مال کرنل (ر ) ٹیپو سلطان کی مدعیت میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر میں سردار تنویر الیاس، محمد علی ، انیل سلطان ، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق سردار تنویر الیاس 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح جتھے کے ہمراہ سینٹورس مال/ پاک گلف کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں تالا توڑ کر داخل ہوئے۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈز نے ناکام بنادیا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سردار تنویر الیاس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سردار یاسر الیاس اور سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ایف آئی آر کے مطابق دفتر کی سیکورٹی پر مامور سیکورٹی اہلکار پر تشدد کیا گیا۔

مدعی کے مطابق حملے کی اطلاع پاکر جب وہ اس جگہ پہنچے تو سردار تنویر الیاس نے کرنل ( ر )ٹیپو سلطان پر فائر کردیا جو مس ہو گیا۔

ایف آئی آر درج کرانے والے کے مطابق ملزمان پہلے بھی ایسی کاروائی کر چکے ہیں۔

مقدمے کے مطابق پولیس کو ون فائیو پر بریگیڈیئر ر عمران الحق نے جھگڑے کی اطلاع دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے