آئی ایس آئی نے آدھی سڑک کھول دی
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں آبپارہ کے سامنے مرکزی سڑک کو کھولنے کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ اپنے صدر دفتر کے ساتھآئی ایس آئی نے 2005 میں سڑک سکیورٹی بنیادوں پر بند کی تھی ۔
سی ڈی اے کے عملے اور حساس ادارے کے حکام نے موقع کا جائزہ لینے کے بعد گرین بیلٹ پر سے نئی سڑک بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
راستہ کھولنے کے لئے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ نے احکامات جاری کئے تھے ۔ سردست سڑک کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھولا جا رہا ہے ۔ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ اور سٹریٹ لائٹ کے عملے نے بھی موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔ بعد ازاں سڑک کو دو رویہ کیا جائے گا ۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق زمین کا جائزہ لینے کے لئے مٹی کا نمونہ لیبارٹری ٹیسٹ کے لئےبھیج دیا گیا ۔ ٹیسٹ کے بعد دوسری جانب کی سڑک گرین بیلٹ پر بنا کر کھول دی جائے گی ۔
Array