پاکستان

سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں

نومبر 19, 2018 < 1 min

سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے نئے سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے سیاحت کو فروغ ملے گا ۔

وزیراعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے سیاحت کا اجلاس ہوا۔  اجلاس میں افتخار درانی، فیصل جاوید، نعیم الحق، زلفی بخاری سمیت آزاد کشمیر اور صوبائی وزرائے سیاحت بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر سال نئے سیاحتی مقامات کھولے جائیں گے۔ عمران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بہت پوٹینشل موجود ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے