پاکستان

یوٹرن والے سیرت کا مطالعہ کریں

نومبر 21, 2018 < 1 min

یوٹرن والے سیرت کا مطالعہ کریں

Reading Time: < 1 minute

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے نبی نے انسانوں کے دلوں پر حکمرانی کی، ملک، رنگ اور نسل کی وجہ سے نہیں ہم امت کی حیثیت سے جنت میں جائیں گے ۔

سراج الحق نے پشاور میں سیرت النبی کے سلسلے میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بحث چل رہی ہے کہ یوٹرن جائز ہے یا ناجائز؟ یوٹرن والوں کو سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہئے، نبی پاک کا فرمان ہے کہ مسلمان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے، آج کونسی بیماری ہے جس میں ہم مبتلا نہیں ہیں، نبی پاک کی زندگی نمونہ تھی، نبی پاک کا وصال ہوا تو تیرہ لاکھ مربع میل پر اسلام کی حکمرانی تھی،

سراج الحق نے کہا کہ آج ایک منتخب خاتون اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہتی ہے کہ یہودی ہمارے بھائی ہیں، یہ جہالت کی علامت ہے، آج اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہورہی ہے، ایک سو گیارہ دن پانامہ کیس میں کوئی ایک بھی ایسا لمحہ نہیں آیا جب جج اور وکیل نے بسم اللہ سے بات شروع کی ہو ۔

سراج الحق نے کہا کہ ہماری عدالتوں میں سب کچھ ہے اسلام نہیں ہے، کوئی عدالتی فیصلہ قرآن کے مطابق نہیں دیکھا، سودی نظام کے ہوتے ہوئے ہم کیسے ترقی کرسکتے ہیں،  سود کے پیسے دینے کے لئے بھی ہمارے پاس پیسے نہیں ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج کبھی ایک ملک سے خیرات مانگی جارہی ہے کبھی دوسرے ملک سے، کسی بھی حکمران نے کشکول کو نہیں چھوڑا، معیشت کی بربادی کی بڑی وجہ سودی نظام ہے،اقتدار ہمارا نصب العین نہیں ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے