روسی عسکری وفد کا دورہ پاکستان
Reading Time: < 1 minuteروس کے چھ رکنی عسکری وفد کا کور ہیڈکواٹرز پشاور کا دورہ ، وفد کو دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز سمیت سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ر وسی وفد کی قیادت روسی افواج کےڈپٹی چیف وائس ایڈمرل اوسپوو ایگور کررہے تھے ۔ روسی وفد نے کورکمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہر سے ملاقات کی ملاقات میں وفد کو دہشتگردی کے خلاف جاری پاک فوج کی کوششوں ، پاک افغان سرحد پر باڑ منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی وفد نے ضلع خیبر کا دورہ بھی کیاروسی وفد نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، وفد نے علاقائی امن استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
Array