یہ صرف ٹوئٹر پر جنگ ہے
دفاعی اور خارجہ پالیسی پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے جاری کئے گئے بیانات صرف ٹوئٹر کی حد تک ہیں اور ان کا دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جو پہلے ہی زیادہ گرم جوش یا اعتماد بھرے نہیں ۔
ٹوئٹر پر کئی صحافیوں نے دونوں رہنماؤں کو بڑبولے اور بیان باز قرار دے کر ان کی ٹویٹس کا مذاق اڑایا ہے ۔ کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر عمران کو پاکستانی ٹرمپ اور کئی نے ٹرمپ کو امریکی عمران خان کہا ہے ۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے اسامہ، امریکی امداد اور دو طرفہ تعلقات میں دھوکا دینے کا ایک دوسرے پر اپنی ٹویٹس میں الزام لگایا تھا ۔

