محسن داوڑ- علی وزیر حراست میں
Reading Time: < 1 minuteعظمت گل / نمائندہ خصوصی پشاور
شمالی اور جنوبی وزیرستان کے ایم این ایز محسن داوڑ اور علی وزیر کو ائیر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے حراست میں لے لیا ہے ۔ دونوں ممبران قومی اسمبلی متحدہ عرب امارات جا رہے تھے ۔
علی وزیر اور محسن داوڑ 2 دسمبر کو دبئی میں پختون کمیونٹی کلچرل شو میں شرکت کیلئے جارہے تھے، علی وزیر اور محسن داوڑ سے پاسپورٹ لے لیے گئے، دونوں کی فلائٹ 3 بجے تھی، محسن داوڑ اور علی وزیر کو ایف آئی اے دفتر منتقل کیا گیا ۔
دونوں ارکان اسمبلی کے نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل ہیں ۔ ان کے خلاف صوابی میں تقریر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
Array