بازیاب لڑکی کے انکشافات
Reading Time: < 1 minuteملک بھر سے غریب لڑکیوں کو اغواء کرکے نشے کا عادی بنانےاور دوسرے شہروں میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اغوا کئے جانے کے بعد بازیاب ہونے والی 19 سالہ لڑکی نے کراچی پولیس کو دئیے بیان میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ کراچی میں لڑکیوں کو اغواء اور نشے کا عادی بنانے والا گروہ سرگرم ہے ۔
بازیاب لڑکی نے بتایا اسے ایک منظم گروہ نے گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ سے دو ماہ قبل اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کیا گیا ۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ گروہ کے کارندے لڑکیوں کو اغوا کے علاوہ دوستی کا جھانسہ دےکر بھی پھنساتے ہیں ۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمہ شبنم کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
Array