متفرق خبریں

نواز شریف کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

دسمبر 3, 2018

نواز شریف کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

سابق وزیااعظم نواز شریف کل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے سامنے پیش ہوں گے ۔ مسلم لیگ ن نے اس کی تصدیق کی ہے ۔

عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے پاکپتن مزار کی اراضی کی ملکیت کے تنازعے میں نواز شریف کو بطور سابق وزیراعلی پنجاب سمری منظور کرنے پر طلب کیا ہے ۔

یہ نواز شریف اور چیف جسٹس ثاقب نثار کا پہلا عدالتی آمنا سامنا ہوگا ۔ یاد رہے کہ ثاقب نثار 1997 میں نواز شریف حکومت کے سیکرٹری قانون رہ چکے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے