فریحہ ادریس کے شوہر کو اہم عہدہ
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کی حکومت نے اینکر فریحہ ادریس کے شوہر مسعود بیگ کو پی ٹی وی ورلڈ کا سربراہ مقرر کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی زیر بحث ہے ۔
سوشل میڈیا کے بعض صارفین نے مسعود بیگ کی اہلیت پر سوال اٹھائے ہیں جبکہ کچھ افراد نے مسعود بیگ کی پرانی ٹویٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کئے ہیں جن میں مسٹر بیگ نے سینئر صحافیوں کے خلاف سخت زبان استعمال کر کے تحریک انصاف کی حکومت کا دفاع کیا ہے ۔
بعض صارفین نے لکھا ہے کہ مسعود بیگ کی اہلیت صرف گالیاں دینا ہے اور تحریک انصاف کیلئے یہی سب سے اہم کارکردگی سمجھی جاتی ہے ۔
Array