نواز شریف کو بلانے کا پس منظر
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے نواز شریف کو جس کیس میں بلایا ہے وہ 1986 کا ہے اور ان پر بطور وزیراعلی پنجاب ایک نوٹی فیکیشن واپس لینے کا الزام ہے ۔
پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار کے گرد ۱۸۰۰ کنال اراضی محکمہ اوقاف کا نوٹی فیکیشن واپس لے کر مقامی لوگوں کو دینے کا کیس ہے ۔ دو ہزار پندرہ میں اس وقت کے چیف جسٹس ناصرالملک نے اس اراضی کا ایک مقدمہ سنتے ہوئے ازخود نوٹس لیا تھا ۔
نواز شریف نے گزشتہ سماعت پر جمع کرائے جواب میں اس الزام سے انکار کیا تھا، ان کا مؤقف ہے کہ ریکارڈ کے مطابق نوٹی فیکیشن محکمہ اوقاف کے اس وقت کے چیف ایڈمنسٹریٹر نے واپس لیا تھا ۔
Array