چیف جسٹس ہیلی کاپٹر کے ذریعے تھر میں
چیف جسٹس ثاقب نثار سندھ کے بدحال علاقے تھر پہنچے ہیں اور پوچھا ہے کہ پانی کا معیار کیوں بہتر نہیں؟ انہوں نے صاف پانی پلانٹ کے عملے پر برہمی کا اظہار کیا ۔
چیف جسٹس کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلی بھی ہیں اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی ہیں ۔ ہیلی کاپٹر سے اترنے پر چیف جسٹس کو پولیس حکام نے سلیوٹ کئے ۔
چیف جسٹس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلانٹ پچاس ہزار کی آبادی کو صاف پانی فراہم کرتا ہے اور شمسی توانائی سے چلتا ہے ۔

