نواز شریف کیلئے ایک اور جے آئی ٹی
سپریم کورٹ میں پاکپتن جائداد اراضی کیس کی سماعت میں نواز شریف کے وکیل کا جواب واپس کر دیا گیا
سپریم کورٹ نے نواز شریف کیلیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی،
جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی جی نیکٹا خالق داد لک ہونگے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہونگے،
جے آئی ٹی اراضی منتقلی میں سابق وزیر اعلیٰ نواز شریف کے کردار کا جائزہ لے گی ۔ عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو 27 دسمبر تک ٹی او آرز جمع کرانے کا حکم دیدیا،

