مخدوم بڑے وکیل چارٹرڈ طیارے پر آ سکتے ہیں
سپریم کورٹ میں اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے زیر انتظام ہسپتالوں کی صوبائی حکومت کو منتقلی کیس کی سماعت کی ہے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ میں تین اسپتال جناح، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وفاق سے صوبے کے پاس جانے کا معاملہ زیر التوا ہے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں تین رکنی بنچ کو وکیل گزارحامد خان نے بتایا کہ پنجاب کے اسپتالوں کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نو جون کے حکم کے مطابق اس کیس میں لارجر بینچ بننا تھا، مخدوم علی خان کراچی میں ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ مخدوم علی خان جتنے بڑے وکیل ہیں وہ تو طیارہ چارٹر کر کے آسکتے ہیں، اس کیس میں بھی شیخ زید ہسپتال جیسا ایشو ہے ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ کے کون سے ہسپتال ہیں، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سندھ کا جناح ہسپتال، این آئی سی وی ڈی ، این آئی سی ایچ ہسپتال ہیں، عدالت اس کیس میں وقت دے دے ۔عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کو ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 3 جنوری تک ملتوی کر دی

