فیصل رضا عابدی نے معافی مانگ لی
توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ فیصل رضا عابدی نے غیرمشروط معافی مانگی ہے تاہم سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کے غیرمشروط معافی نامے پر اعتراض عائد کیا جس کے بعد نیا معافی نامہ جمع کرایا گیا ہے ۔
عدالت نے غیرمشروط معافی طریقہ کار کے تحت جمع نہ کرانے پر مسترد کی جس کے بعد فیصل رضا عابدی نے اعتراضات دور کرکے غیرمشروط معافی کی ایک اور درخواست جمع کرائی ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی توہین سے متعلق اپنے کنڈکٹ کے دفاع کی کوئی وجہ نہیں، اپنے اقدام پر غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، معافی نامے کے مطابق عدلیہ بارے جو الفاظ ادا کیے دوبارہ ایسے الفاظ سے اجتناب کروں گا ۔ عابدی نے لکھا ہے کہ سمجھ چکا کہ آرٹیکل 5 کے تحت ہر شہری آئین کو ماننے کا پابند ہے ۔ سپریم کورٹ کا بنچ فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کا ازخود نوٹس کیس 19 اگست کو سنے گا ۔

