پاکستان

تشدد سے زخمی کیمرا مین روبہ صحت

دسمبر 18, 2018

تشدد سے زخمی کیمرا مین روبہ صحت

پارلمینٹ ہاؤس میں سابق وزیراعظم کے گارڈز کے تشدد سے زخمی ہونے والے سما ٹی وی کے کیمرا مین روبہ صحت ہیں ۔ عیادت کیلئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے مضروب کیمرا مین واجد علی نے کہا کہ وہ جلد اپنے فرائض ادا کرنے کیلئے میدان میں ہوں گے ۔

اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں کیمرا مین واجد علی کی عیادت کیلئے صحافیوں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے عہدیدار بھی پہنچے ۔ سینئر صحافی مطیع اللہ جان اور عابد خورشید نے بھی اسپتال میں واجد علی کی عیادت کی اور ان کی صحت و تندرستی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے