دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانت منظور
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
فیصل رضاعابدی کی درخواست ضمانت میڈیکل گراونڈ پرمنظورکی گئی ۔ ہائیکورٹ نے ضمانت دہشت گردی کے دومقدمات میں منظور کی ہے ۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج صبح ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بھی کیا ہے ۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمے میں فیصل رضا عابدی کی معافی قبول کر لی تھی ۔
یاد رہے کہ عابدی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ایک ویڈیو میں الزامات عائد کئے تھے جس پر ان کے خلاف توہین عدالت اور دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ۔
Array