وکیلوں نے عدالتوں کو تالے لگا دیے
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں قائم ضلعی کچہری میں سی ڈی اے کے تجاوزات کیخلاف آپریشن پر وکلاء آپے سے باہر ہو گئے ۔ وکیلوں نے غیر قانونی چیمبرز گرائے جانے پر ہڑتال کردی، ججز کو بھی محصور رکھا گیا ۔
وکیلوں کی ہڑتال کے باعث سائلین پریشانی میں مبتلا رہے، مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی ۔ چیمبر گرانے کے خلاف وکیلوں کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہو گئے ۔
گزشتہ رات سی ڈی اے کی جانب ایف 8 کچہری میں وکلاء کی تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا تھا ۔
Array