وزیراعظم بننے کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا
اسلام آباد کی ایک عمارت پر نصب موبائل فون ٹاور پر ایک شہری نے چڑھ کر وزیراعظم بنانے کی فرمائش کی ہے ۔ پاکستان کا جھنڈا تھامے شخص نے بلڈنگ پر نصب موبائل سگنل ٹاور پر چڑھ کر ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
پولیس نے خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کو ٹاور پر موبائل فون فراہم کیا جس نے مطالبہ کیا کہ اس کی وزیراعظم سے بات کرائی جائے کیونکہ اس کے پاس ملکی مسائل کا حل ہے ۔
پولیس نے ٹاور پر چڑھے شخص کو وزیراعظم عمران خان سے بات کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

