پاکستان24 متفرق خبریں

عامر لیاقت کی دلچسپ معافی

دسمبر 22, 2018

عامر لیاقت کی دلچسپ معافی

عامر لیاقت توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے 13 دسمبر کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ۔ فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نےتحریر کیا ہے ۔

دو صفحات کے عدالتی فیصلے میں عامر لیاقت نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی ہے اور اس معافی نامے کو حکم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

عامر لیاقت نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہوئے معافی کا دلچسپ انداز اختیار کیا ہے ۔ عامر لیاقت نے آئندہ اس طرح کا عمل نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔ عدالت نے لکھا ہے کہ عامر لیاقت کی یقین دہانی پر انھیں معاف کیا جاتا ہے اور توہین عدالت از خود نوٹس نمٹایا جاتا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے