لارڈ نذیر کو ائرپورٹ پر کیوں روکا
لارڈ نذیر برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ لارڈ نذیر کو ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے پاکستان اوریجن کارڈ کی مدت ختم ہونے پر روک لیا تھا ۔
سفری دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد لارڈ نذیر کو تین دن قیام کا پرمٹ جاری کردیا گیا، لارڈ نذیر تین دنوں میں پاکستان اوریجن کارڈ میں توسیع کی درخواست دینے کے پابند ہوں گے ۔
ایف آئی اے نے ائرپورٹ پر لارڈ نذیر کو اجازت نامہ جاری کیا ۔ پاکستان اوریجن کارڈ کی تجدید کرانے کی درخواست پر مزید قیام کر سکیں گے،تجدید کی درخواست نہ دینے پر تین دن بعد پاکستان سے واپسی لازم ہو گی ۔

