خودکش حملے میں بلوچ کمانڈر ہلاک
Reading Time: < 1 minuteعظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور
افغانستان میں بلوچستان لبریشن آرمی کے کمانڈر اسلم بلوچ پر خود کش حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ اسلم بلوچ سمیت 3 افراد اس حملے میں مارے گئے ہیں ۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ اسلم بلوچ عرف اچھو کے ساتھ رحیم عرف کریم مری، تاجو عرف سردل، مختار عرف رستو فرید اور عبدالرؤف کے علاوہ ایک اور شخص بھی شامل ہے ۔
تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ خودکش حملہ کس نے کیا ۔
یاد رہے کہ اسلم بلوچ نے کراچی کے چینی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔
Array