متفرق خبریں

پاکپتن دربار اراضی: جے آئی ٹی سربراہ تبدیل

دسمبر 27, 2018 < 1 min

پاکپتن دربار اراضی: جے آئی ٹی سربراہ تبدیل

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے پاکپتن دربار کی اراضی ملکیت تبدیلی میں نواز شریف کے کردار کے تعین کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کر دیا ہے ۔ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن حسین اصغر نئے سربراہ ہوں گے ۔

عدالت عظمی میں جے آئی ٹی کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل نیکٹا خالق داد لک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سربراہی سے معذرت کر لی ج سکے بعد چیف جسٹس نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ڈاکٹر حسین اصغر کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ۔

عدالت نے نئی جے آئی آئی ٹی کو 10 روز میں ٹی او آرز دینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خالق داد لک کی معذرت کی وجوہات حقائق پر مبنی ہے کام جاری رکھنے کیلئے دبائو نہیں ڈال سکتے، خالق داد لک پر سپریم کورٹ کا بنچ نمبر 1 اطمینان کا اظہار کرتا ہے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

لاہور :مقدمے میں نواز شریف کو بطور سابق وزیراعلٰی پنجاب سمری منظور کرنے پر وضاحت کے لئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جا چکا ہے ۔ 13 دسمبر کو نوازشریف کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ جیسے چاہے تحقیقات کرائے ۔ عدالت نے ڈی جی نیکٹا خالق داد لک کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں خفیہ اداروں کے افسران کو ارکان کے طور پر بھی شامل کیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے