ملکی ترقی بلوچستان کے استحکام سے جڑی ہے
فوج کےسربراہ قمر جاويد باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کےامن واستحکام سےجڑی ہے،افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے سے امن و امان کی صورتحال مزیدبہترہوگی ۔
آئي ايس پي آر کے مطابق آرمی چیف سےوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات میں صوبےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کيا ،اوربلوچستان ميں بلوچستان میں امن واستحکام پرپاک فوج کےکردارکوسراہا
آرمي چيف جنرل قمر جاويد باجوہ نےکہابلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال برقراررکھناترجیح ہے،پاکستان کی ترقی بلوچستان کےامن واستحکام سےجڑی ہے،پاک افغان بارڈرپرباڑلگانےسےسیکیورٹی صورتحال مزیدبہترہوگی ۔

