ریٹائرمنٹ سے دو دن پہلے نواز شریف کے خلاف کیس مقرر
Reading Time: < 1 minuteایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا ۔
بنچ میں جسٹس آصف کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں ۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چیف جسٹس سترہ جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔
Array