فیصلہ کن طاقتوں کو نواز- زرداری قبول نہیں
Reading Time: < 1 minuteوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی فیصلہ کن طاقتوں کو نواز شریف اور آصف علی زرداری قبول نہیں ہیں ۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں مقامی لوگوں سے سرائیکی میں خطاب کرتے ہوئے کی ۔
شاہ محمود نے کہا کہ یہ بات آپ لوگوں کو بتادوں کہ ملک کی فیصلہ کن طاقتوں سے میں نے یہ تاثر لیا ہے کہ ان کو نواز شریف اور زرداری میں سے کوئی ایک بھی قبول نہیں ۔
انہوں نے مقامی لوگوں سے کہا کہ اب ہم ہی اپنے لوگوں کے کام کرا سکتے ہیں اس لئے کسی اور سے امیدیں نہ لگائیں ۔
Array