متفرق خبریں

مرغی چوری پر ضمانت بھی سپریم کورٹ میں

فروری 8, 2019

مرغی چوری پر ضمانت بھی سپریم کورٹ میں

اسلام آباد پولیس کے تفتیشی کی پھرتی اور ملی بھگت نے غریب شہری کی زندگی کا ایک سال جیل میں گزار دیا اور ہائیکورٹ نے بھی ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد اب سپریم کورٹ ضمانت کی درخواست سنے گی ۔

تھانہ کورال نے ملزم محمد زاہد کے خلاف راجہ سجاد کی درخواست پر مقدمہ سترہ اپریل ۲۰۱۸ کو درج کیا تھا جس میں مدعی نے الزام لگایا کہ اس کی دکان سے چھ اور سات فروری ۲۰۱۸ کی درمیانی شب دیگر سامان کے ساتھ ۱۵ عدد مرغیاں چوری کی گئیں ۔

پولیس نے دو ماہ بعد چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم محمد زاہد پر ڈال دیا جو پہلے ہی چوری کے مقدمے میں شہریوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن کر جیل میں تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے