شہباز شریف ای سی ایل پر
پاکستان میں وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل کیا ہے ۔
اپوزیشن لیڈر کا نام ملک سے باہر جانے سے روکے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری تحریک انصاف کی حکومت کی وفاقی کابینہ نے دی ۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا.
خیال رہے کہ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو درخواست کی گئی تھی کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ قومی احتساب بیورو نیب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ سکیم خرد برد سمیت دیگر کرپشن الزامات پر تحقیقات کر رہا ہے.

