متفرق خبریں

اب صرف تین ماہ کا ویزہ

مارچ 5, 2019

اب صرف تین ماہ کا ویزہ

امریکا نے پاکستان کے لیے نئی ویزہ پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت ویزہ مدت 5 سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی گئی ہے ۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے مطابق اب امریکا پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزہ جاری کرے گا ۔

امریکی سفارتخانے کے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سرکاری حکام کو ویزہ کام کی مدت کو مدنظر رکھ کر جاری کیا جائے گا ۔

امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192 ڈالرز کر دی گئی ہے ۔

سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے ویزہ پالیسی اورفیس میں تبدیلی پاکستان کے اقدام کی وجہ سے کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کیلئے ویزہ مدت میں کمی جیسے اقدامات کرچکا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے